4

شمالی غزہ کے محاصرے اور اسرائیلی حملوں میں شدت، مزید 47 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے محاصرے اور حملوں میں شدت آگئی۔

بیت لاھیہ میں اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں سے فلسطینیوں پر بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے محاصرے کے آغاز سے اب تک مرنے والوں کی تعداد تقریباً ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیل نے تین ہفتہ قبل شمالی غزہ کی پٹی پر ایک بڑے فضائی اور زمینی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے عسکریت پسندوں کے دوبارہ منظم ہونے کے بعد اس علاقے میں کارروائی کررہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اتوار کو علی الصبح ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں “حماس کمانڈ سینٹر” پر حملہ کیا۔

 اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ مرکز شمالی غزہ میں ایک عمارت کے اندر واقع ہے جو پہلے اسکول کے طور پر استعمال ہوتا تھا، حماس کے ارکان اس مقام پر اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے۔ 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں