16

شیر افضل مروت کے پی حکومت پر پھٹ پڑے، عمران خان کو اکیلاچھوڑنے کا الزام

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت ایک بار پھر کے پی حکومت کےخلاف پھٹ پڑے۔

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اکیلاچھوڑ دیا گیا ہے، ہم آپس کی چپقلش میں بانی پی ٹی آئی کوبھول گئے ہیں، پارٹی عہدوں اور وزارتوں کے چکر میں وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی سے نکالنےکی دھمکی بالکل بھی ڈرا نہیں سکتی،کے پی کابینہ میں چند وزرا وزارتوں کے مزے لوٹنےکے لیے شامل ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے اب سب کچھ بتاؤں گا، باجوڑ میں جس ڈی پی او نے مجھ پر گولیاں چلائیں اسے پشاور میں ایس ایس پی لگادیا گیا، جن کو جیلوں میں ڈالنا تھا انہیں کے پی حکومت میں عہدوں پر فائز کردیا گیا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو احتجاجی مظاہروں کے بارے میں بھی سب بتاؤں گا، یہ لنگڑے لولے احتجاج اب نہیں ہوں گے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں