2

صحیفہ جبار نے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کردیا۔

صحیفہ جبار نے 23 اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر میں اداکارہ مسکراتی دکھائی دیتی ہیں اور انہوں نے مکمل لباس پہن رکھا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کیے جانے پر شوبز شخصیات نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

شوبز شخصیات کی طرح مداحوں نے بھی ان کی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صحیفہ جبار کے ’بے بی بمپ‘ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ حمل کے ابتدائی تین ماہ میں ہیں اور ان کے ہاں آئندہ سال کے وسط تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ و ماڈل نے دسمبر 2017 میں دیرینہ دوست خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی، ماضی میں ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں بھی آتی رہیں، جنہیں اداکارہ نے مسترد کردیا تھا۔

اب شادی کے سات سال بعد انہوں نے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کردی، جس پر انہیں مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔

صحیفہ جبار کی جانب سے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کہ حالیہ کچھ عرصے میں اداکارہ متعدد انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ڈپریشن میں مبتلا رہنے کا اعتراف کر چکی ہیں۔

صحیفہ جبار گزشتہ کچھ عرصے کے دوران متعدد انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتا چکی ہیں کہ وہ شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار رہی ہیں اور تاحال ذہنی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں