2

صدر آصف زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پائوں فریکچر ہوگیا

صدرمملکت آصف زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچرہوگیا ہے۔

ترجمان ایوان صدرکے مطابق صدر مملکت کا گزشتہ رات دبئی ائیر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوا، انہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نےشناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کر دی

ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر پلاستر کردیا، صدر آصف زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کیلئے پلاستر کیا گیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا جہاں  ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو سے رابطہ

امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور صدر مملکت آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔

قومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن معطل

مولانا فضل الرحمان نے صدر آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا وہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں