4

صدر زرداری، بلاول بھٹو، فضل الرحمٰن کی نواز شریف کی رہائش گاہ آمد، آئینی ترمیم پر مشاورت

صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں ان کی مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورت جاری ہے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر پنجاب سلیم حیدر، اعظم نذیر تارڑ ، مریم اورنگزیب اور نوید قمر بھی موجود ہیں۔

فضل الرحمان مانیں گے تو آئینی ترمیم ہوگی ورنہ نہیں ہو گی، فواد چودھری

ذرائع کے مطابق مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت میں 3 بڑی جماعتوں کے درمیان مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے ہونے کے بعد نواز شریف کو بھی آن بورڈ لینے کا اعلان کیا تھا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں