3

طلبہ کو اکسانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ طلبہ کو اکسانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملزم نے جھوٹ پھیلایا اور طلبہ کو بھڑکایا،وعدے کے مطابق سازش میں ملوث کسی ملزم کو نہیں چھوڑیں گے۔

امتحانات میں پاس ہونے کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف

پراپیگنڈے نے معصوم لڑکی اور اس کے اہلخانہ کو بری طرح متاثر کیا،وہ الزام لگایا گیا جو واقعہ کبھی پیش ہی نہیں آیا۔

سوشل میڈیا کےذریعے لوگوں کوگمراہ نہ کیاجائے ،انتشار کی سیاست ناکام ہونے کے بعد یہ منصوبہ بنایاگیا ،عوام کےتحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

بار بار احتجاج کی ناکامی کے بعد منصوبہ بنایاگیا،ملک میں ایس سی اوکانفرنس ہوئی جواچھی بات ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وفاق پر حملہ آور ہوئے،پنجاب کےلوگوں نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کو مسترد کیا۔

بھارت کا چمپئنز ٹرافی میں نہ کھیلنا کرکٹ کے بہترین تر مفاد میں نہیں، انگلینڈ بورڈ

یہ ایس سی او کانفرنس سے پہلے دنیا کو پیغام دینا چاہتے تھے کہ یہاں نہ آئیں،کوئی بھی سچا پاکستانی ملکی ترقی کے راستے میں نہیں آئے گا۔

پاکستان کا چہرہ اچھا دکھانا ہمارا فرض ہے ،کمزور شہادتوں کی بنیاد پرملزمان چھوٹ جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں