6

عائشہ طور نے کراچی کے مردوں کو پنجاب کے مردوں سے بہتر کیوں قرار دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ماڈل و اداکارہ عائشہ طور کا کہنا ہے کہ کراچی کے مرد پنجاب کے مردوں سے قدرِ بہتر ہیں، پنجاب اور کراچی میں کافی ثقافتی فرق ہے، کراچی میں پدر شاہی اتنی نہیں ہے جتنی پنجاب میں ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے عدنان فیصل کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دورانِ گفتگو اداکارہ سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آج کل ایک تنازع چل رہا ہے اس پر آپ کے خیالات جاننا چاہتا ہوں کہ کیا پاکستان کی 95 فیصدخواتین جاہل ہیں؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس بات کا اندازہ نہیں ہے کیونکہ میں نے وہ پروگرام نہیں دیکھا، ممکن ہے کہ خواتین جاہل ہوں یا پھر خلیل الرحمٰن قمر جنہوں نے یہ کہا ہے خود جاہل ہوں، انہیں اپنے اردگر ایسی خواتین ملی ہوں اس لیے انہیں اتنا شکوہ ہے یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ انہیں بچپن سے یہ ہی سکھایا گیا ہے، پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے غصے کو نکالنے، ناکامیوں کو چھپانے کے لیے یہ طریقہ ڈھونڈ نکالا ہو کیونکہ وہ کبھی مرد و عورت کی بحث سے آگے ہی نہیں بڑھے، ان کے لیے ہر عورت بری ہے۔

اداکارہ نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے کہا کہ کراچی جیسا بھی شہر ہے، یہاں بہت سارے مسائل ہیں، یہاں پانی نہیں ہوتا، یہاں کی سڑکیں خراب ہیں، یہاں رہنے والے یہاں کے نہیں لیکن اس کے باوجود یہ شہر بہت اچھا ہے، کراچی کے مرد دوسروں کی زندگی میں مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے، یہاں لوگوں کے پاس اتنا وقت ہی نہیں۔

عائشہ طور نے کہا کہ کراچی میں زندگی گزارتے وقت بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہاں اگر کبھی راستے میں آپ کی گاڑی خراب ہو جاتی ہے تو کوئی نہ کوئی مرد آپ کی مدد کو تیار ہوتا ہے، آپ کی مدد کے بعد اپنی زندگی میں مصروف ہو جائے گا، تنگ نہیں کرے گا، نہ ہی ان کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ دوسروں کے لیے مسائل پیدا کریں۔

اداکارہ نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے شاپنگ مالز کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ باقی شہروں کے شاپنگ مالز کا وہ ماحول نہیں ہوتا جو کراچی کے مالز کا ہوتا ہے، باقی شہروں کے شاپنگ مالز میں جائیں تو بار بار اپنے کپڑے ٹھیک کرنے پڑتے ہیں۔

عائشہ طور نے کہا کہ اگر پنجاب جائیں تو لاہور ایئر پورٹ پر اترتے ہی ثقافی فرق محسوس ہو جائے گا، باشبہ پورے پنجاب میں مہمان نوازی زیادہ محسوس ہوتی ہے لیکن وہاں پدرشاہی سماج کا غلبہ نظر آتا ہے جبکہ کراچی میں ایسا نہیں، یہاں کے مرد روشن خیال ہیں۔

ماڈل و اداکارہ کے مطابق پنجاب میں ہر کسی کے پاس اپنی زمین اور اپنا سب کچھ ہونے کے باوجود وہ کراچی کے لوگوں سے سوچ میں پیچھے ہیں جبکہ اتنی سہولتیں پاس ہونے کی وجہ سے وہ یہاں کے مردوں سے سوچ میں آگے ہونے چاہیے تھے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں