3

عامر نے بابراعظم کے بعد ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے حق میں آواز بلند کردی

قومی ٹیم کے کرکٹر محمد عامر نے بابراعظم کے بعد ٹیسٹ میچ کے کپتان شان مسعود کے حق میں آواز بلند کردی۔


محمد عامر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وننگ کپتان کا انٹرویو مثبت انداز میں کرنا چاہیے تھا کہ آپ کا اگلا پلان کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے وننگ کپتان کا مذاق اڑایا، انٹرویو لیتے ہوئے خیال کرنا چاہیے تھا، ٹیم کا جہاں کریڈٹ بنتا ہے وہاں دو کیڑے کیوں نکال رہے ہو۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو برا لگا ہوگا لیکن اس نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: مسلسل 6 ہاریں کیسے سنبھال لیں؟ رمیز نے شان مسعود کا مذاق بناڈالا

کرکٹر محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ تعریف کی مستحق ہے، وہ تو ضرور کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے اپنے اسپنرز کی بہترین بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیتی۔

مزید پڑھیں: شان پر طنز؛ رمیز کیخلاف سخت ایکشن لیے جانے کا امکان

 انگلینڈ کے خلاف اس اہم جیت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو کی۔

میچ کے بعد ہونے والی گفتگو میں رمیز راجہ نے شان مسعود کی بطور کپتان 6 ناکامیوں پر طنز کیا۔

ایک موقع پر نعمان علی کے بارے میں کہا کہ لگتا ہے کہ نعمان میں خون کی کمی ہے۔
 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں