10

علیمہ خان

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک میں احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی،ب انی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے ایڈووکیٹ عثمان گل اور نیاز اللہ نیازی پیش ہوئے۔

علیمہ خان کا تحریک انصاف میں اثر و رسوخ اور بشریٰ بی بی سے تنازع کا انکشاف

جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا 7 دن میں کیا ریکوری کی ، ریمانڈ کیوں چاہیے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو پلاننگ ہوئی اس کے محرکات تک پہنچنا ہے ،دھماکہ خیز مواد کے بارے میں تحقیقات کرنی ہیں۔

جج نے کہا کہ جب ریمانڈ لینے آئیں گے تو ایک ایک گھنٹے کا حساب دینا ہو گا ، بعد ازاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں