4

علی امین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم آزاد عدلیہ پر حملہ ہے، ہم اس کیخلاف احتجاج کرکے پورا پاکستان بلاک کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئینی ترمیم کو نہیں مانتے، احتجاج کے لیے اس بار پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے، بزدل لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ہمارا احتجاج حکومت سے جان چھڑانے تک جاری رہے گا۔ ہم اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔

ذاتی مفادات کیلئے وفاداریاں بدلنے والوں سے حساب لیں گے، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں دہشتگردی ختم ہو چکی تھی مگر سازش کے ذریعے جیسے ہی نئی حکومت آئی ہمارے صوبے کے حالات بھی خراب ہو گئے اور پاکستان بھر میں ایسی ہی صورتحال ہو گئی، یہ ان ہی لوگوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں