16

علی امین کی فلاپ سٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ علی امین کی فلاپ سٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں۔

وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل کا کہنا ہے کہ علی امین کی فلاپ سٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں،”گینگ آف کالا چور”کا چیلا پارٹی کارکنوں میں “مظلوم بچہ”بننے کی ناکام کوشش کررہا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بھائی وزیراعظم ہیں اور بیٹی وزیراعلی پنجاب ہیں۔نوازشریف کے بغض میں جلتے آپکا لیڈر اڈیالہ جیل میں پہنچ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان اور قوم کی بات کرنے والے قومی لیڈر ہیں۔آپ لوگ کنویں کے مینڈک ہیں اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے۔جانوروں کی جگہ مویشیوں منڈیاں ہوتی اسمبلیاں نہیں۔

وزیراعلی پنجاب جلد سولر پینلز پروگرام کا افتتا ح کریں گی، عظمی بخاری

انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے پنجاب اور وفاق پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر رحم کھائیں۔اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں ہیں تو پختونخواہ کی جان چھوڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں