4

علی خامنہ ای شدید بیمار، بیٹا مجتبیٰ جانشین ہوسکتاہے، امریکی اخبار


TEHRAN:

معروف امریکی اخبار نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شدید بیمار ہیں۔ علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ان کے جانشین ہوسکتے ہیں۔

اخبار کے مطابق پاسداران انقلاب کور کو  سید علی خامنہ ای کے جانشین کے تقرر کے معاملے میں رائے دینے کا حق حاصل ہے۔ امریکی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران چند ہفتوں میں بم بنانے کیلیے مطلوبہ مقدار میں یورینیم بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے۔  

واضح رہے  مئی میں ہیلی کاپٹر کریش میں سابق صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد مرشد اعلیٰ کے جانشینی کے تقرر کے مسئلہ پر تشویش بڑھ گئی ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں