4

علی فضل اور ریچا چڈھا کی ننھی پری کا نام سامنے آگیا

 

 بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریچا چڈھا اور ان کے شوہر اداکار علی فضل نے اپنی نومولود بیٹی کے نام کا اعلان کر دیا۔ 

ریچا نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی اور علی کے ساتھ کچھ دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام زونیرا ادا فضل رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زونیرا اردو زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب “جنت کے پھول” ہے، جبکہ “ادا” لفظ جرمن اور یونانی زبانوں سے لیا گیا ہے جس کے معنی “محنتی” کے ہیں۔

یاد رہے کہ ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی 2020ء میں ہوئی تھی، اور ان کے گھر 16 جولائی 2024ء کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں