8

عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر احتجاج مؤخر کیا جائے گا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہونے والے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی  کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر احتجاج مؤخر کیا جائے گا۔

ذرائع کے کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کروائی جائے تو احتجاج موخر کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کیلیے بیرسٹر گوہر کی درخواست، وزیر داخلہ کی جائزہ لینے کی یقین دہانی

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد احتجاج کے لیے کارکنوں کو کل 12 بجے صوابی طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں