3

عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے، میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کافیصلہ پاکستانی عدالتوں نے ملکی قوانین اور آئین کے مطابق کرنا ہے۔

صدر جو بائیڈن کو اراکین کانگریس کی جانب سے لکھے گئے خط پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ہم اس بات کو پہلے بھی دہرا چکے ہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف قائم کئے گئے تمام مقدمات کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے ہی کرنا ہے۔

نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کل ہو گی ، مہمانوں کو دعوت نامے جاری

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔ انسانی حقوق امریکا اور پاکستان کے تعلقات کا ایک اہم جز ہیں،ہم دیگر ممالک کی طرح پاکستان سے بھی ان مسائل پر باقاعدگی سے بات کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں