3

عمران خان کی جیل میں سہولیات، پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں شدید اختلافات

بانی چیئرمین کو جیل میں سہولیات کے حوالے سے تحریک انصاف کی لیگل ٹیم میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

اس درخواست کے باعث پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کی درخواست کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پیر کو نئی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو سہولیات سے متعلق نئی درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے آج دائر ہونے والی درخواست پرانی پاور اف اٹارنی کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی درخواست ہماری لیگل کمیٹی کہ ہدایت پر دائر نہیں کی گئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہولیات سے متعلق نئی درخواست پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں درخواستوں پر لیگل کمیٹی کی جانب سے نامزد وکلا دلائل دیں گے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں