5

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ تحریک انصاف کو موصول ہوگئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر جاری کردی، رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ شام ساڑھے 4بجے کیاگیا۔

فیسکو کا گرین میٹرز کی تنصیب 2ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

بانی پی ٹی آئی ہشاش بشاش ہیں،بلڈپریشر نارمل ہے،بانی پی ٹی آئی کو معدے کے مسائل ہیں جن کا علاج پہلے سے جاری ہے۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کا طبی معائنہ کرنے کےلیے ذاتی معالج اور شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے انہیں پروفیشنل کوائف پورنے نہ ہونے کے باعث عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت، مولانا فضل الرحمنٰ ، نوازشریف ملاقات طے

بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےاپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پمز ہسپتال کے 2 ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں