25

غزہ ، اسرائیلی طیاروں کی مسجد اور اسکول پر بمباری ، 24 فلسطینی شہید ، بیروت پر بھی بڑا حملہ

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ اور لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بم برساتے ہوئے مزید درجنوں شہریوں کو شہید اور زخمی کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مسجد اور اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور 93 زخمی ہوئے ، 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 50 افراد شہید ہوئے۔

غزہ اور بیروت پر بمباری ، درجنوں شہری شہید ، حزب اللہ سے لڑائی میں 8 اسرائیلی مارے گئے

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر ایک اور بڑا حملہ کیا ، طاقتور بم  برسانے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں مگر شہادتوں کی تعداد واضح نہیں ہو سکی۔

ڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نےلبنان میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نےبیروت کے علاقے داحیہ میں کئی طاقتور بم برسادیئے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ، حزب اللہ کیساتھ لڑائی میں متعدد ہلاک

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹ برسا دیے،30 سے زیادہ راکٹوں کے اس حملے سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں