4

غزہ اورلبنان میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے 140 شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں  24 گھنٹوں کے دوران  95  فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو 2 علاقے خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے  حملوں کی تیاری شروع کردی گئی 24 گھنٹوں میں 6 میڈیکل ورکرز سمیت 45  لبنانی شہید  کردیے گئے۔

غزہ، حماس کیساتھ جھڑپ میں کیپٹن سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

 اس کے علاوہ شام میں  لبنانی سرحد کے قریب بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس کے  نتیجے میں 10 شہری شہید ہوگئے۔

دوسری جانب جمعرات کو حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں  4 غیر ملکی سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کی کوششوں میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں