3

غزہ مارچ پر درج مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 24 ملزمان کی ضمانت منظور

اسلام آباد: غزہ مارچ پر درج مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 24 افراد کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

 

وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں فلسطین کے حق میں احتجاج ’’غزہ مارچ‘‘پر گرفتار مظاہرین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت  انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد  میں  میں ہوئی۔

 

عدالت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 24 افراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 10 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

 

ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

 

واضح رہے کہ  سیو غزہ مہم کے تحت اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکی سفارت خانے کی جانب غزہ مارچ کرنے پر سابق سینیٹرمشتاق احمد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں