21

فائرنگ کا تبادلے میں 6 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہ بات پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے اعلامیے میں بتائی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں سے سپن وام میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوان شہید ہوئے ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات کے علاقے چارباغ میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا تھا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء اللّٰہ عرف مہران سمیت 2 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، خارجی عطاء اللّٰہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں