5

فاتح مینٹور کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

لاہور:  چیمپئنز ون ڈے کپ کی فاتح ٹیم کے مینٹور کو ایک کروڑ روپے کا انعام ملے گا۔

ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پہلے سیزن کی چیمپیئن ٹیم پینتھرز کے مینٹور ثقلین مشتاق پی سی بی سے جلد اپنا انعام وصول کریں گے۔ انعامی رقم ٹورنامنٹ کی اعلان کردہ انعامی رقم سے الگ ہے۔

پی سی بی نے حوصلہ افزائی کے لیے بونس کے طور پر رقم دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کر دی

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز وقار یونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق، شعیب ملک اور سرفراز احمد کو مینٹورز کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اور مینٹورز کو ماہانہ 50 لاکھ روپے تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔

ایونٹ سے قبل بورڈ نے انعامی رقم میں مزید ایک کروڑ روپے فاتح کھلاڑیوں اور آفیشلز میں تقسیم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں