6

فضائی آلودگی انڈیکس پر لاہور دوسرے نمبر پر آگیا


لاہور:

فضائی آلودگی انڈیکس پر بھارتی شہر نئی دہلی دنیا کے پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا رخ تبدیل ہونے پر آلودگی انڈیکس پر دہلی 393 اور لاہور 280 اسکور پر ہے، دو سے ساڑھے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا جنوب سے مشرق کی طرف چل رہی ہے۔

بھارتی شہر کلکتہ 189 اسکور سے تیسرے، 177 اسکور سے دبئی چوتھے، قاہرہ پانچویں اور ڈھاکا چھٹے پر ہے۔

لاہور میں 4اکتوبر کو ایئر کوالٹی انڈیکس پر اسکور 1194 تھا، اس روز ہوا کی رفتار ساڑھے 8 سو کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

پنجاب حکومت کا فضائی آلودگی کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے اور کنٹرول روم سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، عوام کو گھروں پر ہی رہنے اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب، مونجی اور فصل کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی اور گشت جاری ہے، خلاف ورزیوں پر گرفتاریاں اور جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مشکل موسمی حالات کا مقابلہ سب مل کر ہی کر سکتے ہیں، دھواں پھیلا کر انسانی زندگی سے نہ کھیلیں۔ خطے کا میڈیا، دانشور اور سوچ و احساس رکھنے والے لوگ رائے عامہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں