5

فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ ہی آئندہ چیف جسٹس ہوں گے۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مسودے میں ہائیکورٹ ججز کی تقرری اور کارکردگی کا نظام وضع ہے۔

حکومت مذاکرات کیساتھ بدمعاشی کر رہی ہے ، رویہ نہ بدلہ تو مذاکرات کا عمل روک دینگے ، مولانا فضل الرحمن

انہوں نے لکھا کہ چیف جسٹس کا تقرر اب سنیارٹی کے اصول پر نہیں ہو گا لیکن 12 رکنی کمیٹی میں دو تہائی اکثریت چاہیے جو اپوزیشن کے بغیر نہیں مل سکتی لہذا چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی ہوں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے جو مار دھاڑ، خوف پیدا کیا وہ سمجھ سے باہر ہے، ترمیم تو ویسے بات چیت سے ہو سکتی تھی، پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں