6

قومی اسمبلی: قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی ترمیمی بل منظور

جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی میں مبینہ چوری اور غبن کا انکشاف ،گزشتہ15سال میں سیل ٹیکس کی مد میں7کھرب سے زائد کی ٹیکس چوری اور غبن کا انکشاف ،قومی اسمبلی میں قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی ترمیمی بل 2024 منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایازصادق کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی میں مبینہ چوری اور غبن سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے پیش کیا ۔

وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے پر سنجیدہ ہے ٹیکس فراڈ کو روکنے سے متعلق بھی اقدامات کر رہے ہیں ایسے قوانین بنائے ہیں جس کی وجہ سے فراڈ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ ثوبیہ اسلم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کے باوجود عوام کو مثبت اثرات کیوں محسوس نہیں ہو رہے؟۔

علی پرویز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کا مطلب قیمتوں میں کمی نہیں بڑھنے کی رفتار کم ہونا ہے ۔

دوران اجلاس قومی اسمبلی نے قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی ترمیمی بل 2024کی منظوری دے دی۔ بعد ازاں اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں