12

قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون؟ نام سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کےوائٹ بال فارمیٹ کے لیے نئے کپتان کا نام سامنے آگیا ،وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محمد رضوان کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات ختم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے محمدرضوان کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈےکا کپتان مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدرضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی اور سلیکٹرز نے بھی محمدرضوان کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کی۔ ذرائع نے بتایاکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سلیکٹرز نے دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال اسکواڈ کل فائنل کرلیا تھا اور دورہ آسٹریلیا کےلیے چیمپئنز ون ڈےکپ میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور کیا گیا۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں