9

لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں، انتونیو گوتریس

جنیوا: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ آئی ایف آئی ایل کے اہلکار اور مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانی قانونی کی بھی خلاف ورزی ہے۔ یہ جنگی جرائم بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کا اقوام متحدہ سے امن فوج کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ

انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی ٹینک امن دستے کے بیس میں گھس گئے تھے۔ اور حالیہ دنوں میں یو این مشن پر اسرائیلی حملے اور خلاف ورزی کا یہ تازہ واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو این آئی ایف آئی ایل کے امن دستے تمام پوزیشنز پر موجود رہیں گے۔ جبکہ جہاں امن دستے تعینات ہیں وہاں اقوام متحدہ کا جھنڈا لہراتا رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں اسرائیل لبنان سرحد پر تعینات یونی فل افواج پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 5 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ تاہم ان حملوں کے باوجود یونی فل کی جانب سے سرحد چھوڑنے سے انکار کر دیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج یونی فِل کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں