4

لندن میں سابق چیف جسٹس پر حملہ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی حکومت کو کارروائی کیلیے خط لکھ دیا


LONDON/
اسلام آباد:

 

برطانوی دارالحکومت میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے معاملے میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے برطانوی وزیر خارجہ کو ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلیے خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے برطانوی وزارت خارجہ کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے آگاہ کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی آمد پر ایسا واقعہ ہو سکتا ہے، اس وجہ سے سیکیورٹی بھی مانگی تھی مگر محافظ فراہم نہیں کیے گئے۔

 

پاکستانی ہائی کمشنر نے اپنے خط میں لکھا کہ برطانیہ اپنے قوانین کے تحت ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

 

اس کے علاوہ ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ کو بھی خط ارسال کیا ہے جس میں مزید اقدامات کیلیے رہنمائی مانگی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزارت خارجہ کو سابق چیف جسٹس کی آمد پر ہنگامہ کے حوالے سے بتا دیا تھا، جب ضروری ہوا پاکستانی ہائی کمیشن کا ڈرائیور برطانوی پولیس کو باضابطہ رپورٹ درج کروا دے گا۔

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں