7

لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر دھاوا بولنے کا مقدمہ درج، برطانوی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں


اسلام آباد:

برطانوی دارالحکومت میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے کیس میں برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

سفارتی ذرائع سے ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق مڈل ٹیمپل ان لندن کے باہر 29 اکتوبر کو پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے معاملے پراہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کے معاملے کی باضابطہ تحقیقات کا آغازکردیا، معاملے کو برطانیہ کے اعلی ترین سفارتی حکام کے ساتھ اٹھائے جانے کے بعدمقدمہ درج  کیا گیا ہے جس کے بعد اب تحقیقات برطانوی قوانین کے تحت کی جائیں گی۔

سفارتی گاڑی میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ سوار تھے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں