12

لکی مروت میں مسجد کے اندر فائرنگ سے سرکاری افسر جاں بحق


DERA ISMAIL KHAN:

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں  مسجد کے اندر فائرنگ سے سرکاری فورسز کا افسر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں قائم مسجد میں فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں فورسز کا ایک افسر  جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ مسجد میں ہونے والی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں