5

مالاکنڈ میں راستہ نہ دینے کی معمولی تکرار پر تنازع، فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق


MALAKAND:

خیبرپختونخوا کے مالا کنڈ ڈویژن کی تحصیل بٹ خیلہ میں راستہ نہ دینے کے معاملے پر ہونے والا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں دونوں فریقین نے اسلحے کا استعمال کیا اور اس دوران فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں افتخار،محمد رشید ،منان،عبد الکبیر خان،اور رشید خان شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھری نفری نے حالات کو کنٹرول کیا اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں