7

متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

متحدہ عرب امارات کی جانب سے چند ممالک کو چھوڑ کر غیر ملکی سیاحوں کو ویزہ حاصل کرنے کی لازمی شرط عائد کردی گئی ہے، جس کے بغیر داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

متحدہ عرب امارات تیزی سے ایک مقبول سیاحتی مقام بن گیا ہے جہاں مغرب اور مشرق دونوں کے مسافروں کے لیے تفریحی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔سیاحتی مقصد کے لیے غیر ملکی سیاحوں کو 30 یا 60 دن کے لیے سنگل انٹری ویزا دیا جاتا ہے اور میزبان یا اسپانسر لازمی طور پر امارات میں سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والی کوئی اسٹیبلشمنٹ ہونی چاہیے۔

ویزا جاری کرنے کے لیے متعلقہ شعبہ مقررہ فیس اور مالی ضمانتی رقم وصول کرتا ہے۔ عموماً 30 دن کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے اسپانسر کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ کوئی فرد، کمپنی یا ہوٹل ہوسکتا ہے۔

وزٹ ویزا کے تقاضے

ایک ذاتی تصویر

پاسپورٹ کی کاپی

کچھ قومیتوں کے لیے ملک کا شناختی کارڈ (عراق، پاکستان، ایران، افغانستان)

امارات میں موزوں میڈیکل انشورنس

سفر جاری رکھنے کا ٹکٹ یا امارات چھوڑنے کا ٹکٹ

ہوٹل ریزرویشن یا رہائش کی تفصیلات

وزٹ ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ

یو اے ای 30 دن وزٹ ویزا کی نئی فیس

30 دن کے وزٹ ویزا کی فیس 200 درہم ہے

اضافی ویلیو ایڈڈ ٹیکس (5%) بھی شامل ہے

اضافی فیس (اگر اسپانسرڈ شخص یو اے ای میں موجود ہے):

نالج درہم: 10 درہم

انوویشن درہم: 10 درہم

یو اے ای کے اندر فیس: 500 درہم


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں