4

مجھے جب موقع ملتا ہے میں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں،ساجد خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ مجھے جب موقع ملتا ہے میں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد خان کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو تیار رکھا ہوا تھا، بدقسمتی سے بنگلا دیش کے خلاف موقع نہیں ملا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موقع ملنا نہ ملنا قسمت کی بات ہوتی ہے، اپنی پرفارمنس پر فوکس رکھتا ہوں۔

اپنی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے ساجد خان کا کہنا تھا کہ جو روٹ اور ٹرپل سنچری میکر ہیری بروک کو آؤٹ کر کے خوشی ہوئی۔

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلینڈ نے 6وکٹوں پر 239رنز بنالیے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچ کے درمیان میں کچھ نہیں ہے لیکن سائیڈ سے ٹرائی کرنا پڑ رہی ہے۔ ہیری بروک بیک فٹ پر کھیل رہے تھے، انہیں پلان کیا ہوا تھا۔

ملتان کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز میں ساجد خان نے پہلے ٹیسٹ کے ٹرپل سنچری میکر ہیری بروک سمیت 4 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں