3

مدرسے میں بچوں سے زیادتی میں گرفتار قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مدرسے میں 3 بچوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 

 

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مدرسے میں 3 بچوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم قاری طاہر کو پیش کیا۔ 

تفتیشی افسر نے بتایا کہ 3 بچوں کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ مدرسے میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ 

عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم قاری طاہر کیخلاف بچوں کے والد نے مقدمہ درج کروایا ہے۔مبینہ زیادتی کا شکار بننے والوں میں 2 لڑکے، ایک لڑکی شامل ہیں، بچوں کی عمریں 10 سے 13 سال ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں