21

مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے 2 اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کا امکان

مسلم لیگ (ن) اور ق لیگ کی جانب سے اپنے دو اراکین کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس پر اسپیکر آفس نے آرٹیکل 63 اے کی کارروائی شروع کردی جس کے تحت دونوں کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے۔

اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق آرٹیکل 63 اے کے تحت اپنے اراکین کے خلاف کارروائی کیلیے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف جبکہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے اسپیکر آفس کو ریفرنس بھیجا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیکر نے اسے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جس میں دونوں اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ممبران قومی اسمبلی عادل بازائی اور الیاس محمد چوہدری کے خلاف دونوں جماعتوں کے صدور کی جانب سے ریفرنسز بھیجے گئے۔

عادل خان بازائی کے خلاف ریفرنس پاکستان مسلم لیگ ن جب کہ الیاس محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے دائر کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ممبران نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی۔

عادل خان بازائی قومی اسمبلی کے حلقہ 262 (کوئٹہ -1) جبکہ الیاس محمد چوہدری حلقہ 62 (گجرات ) سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز کو فالو کرنے کے پابند ہیں،ریفرنسز میں ممبران کے خلاف فوری کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں