4

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قمیت میں کمی


کراچی:

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قمیت میں کمی آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 2735 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 83000 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1457 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 42627 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3430 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2940.67 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں