مقبوضہ جموں و کشمیرکی اسمبلی نے دفعہ 370کی بحالی کے لئے قرارداد منظورکرلی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قرارداد کا مقصد ان خصوصی آئینی شقوں کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔
سینیٹ کمیٹی، صہیونیت اپنانے، تبلیغ و اشاعت پر 3 سال قید و جرمانے کا بل منظور
بھارتی حکومت نے دفعہ 370کو 5اگست 2019کو یکطرفہ طور پر منسوخ کیا تھا،بی جے پی کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی،ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی،نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چودھری نے قرارداد پیش کی۔
دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں کی زندگیوں میں فوجی مداخلت بڑھ گئی ،کشمیریوں کی زندگیوں کے لئے بڑھتے ہوئے خطرات کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔
عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں ، امریکی صدر جوبائیڈن
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کو نئی مشین پستول ”اسمی” کی فراہمی شروع کردی گئی ہے،اسمی ایک پستول کے ساتھ ساتھ سب مشین گن کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
اسمی کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO)کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے،اسے گھروں پر چھاپوں اوردیگر کارروائیوں کے دوران استعمال کیاجاسکتاہے،سول سوسائٹی کے ارکان نے پستول پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔