19

ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سے متعلق پی ٹی اے کا بڑا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معیار جانچنے کا سروے جاری کر دیا۔

پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ اپریل تا جون کے مقابلے جولائی تا ستمبر 2024 انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوئی ہے، اپ لوڈنگ، ڈاؤن لوڈنگ اور نیٹ ورک دستیابی میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق بعض علاقوں میں موبائل کالز کا معیار طے شدہ حد سے کم پایا گیا۔

دوسری جانب سروے تفصیلات پر مبنی پی ٹی اے ویب لنک پر معلومات غائب ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کچھ ماہ سے انٹرنیٹ کی سروس سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں