5

نمرت کور نے ابھیشیک بچن سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بھارتی اداکارہ نمرت کور اپنے اور ابھیشیک بچن کے تعلقات سے متعلق خبروں پر بول پڑیں۔

سوشل میڈیا سمیت مختلف میڈیا ویب سائٹس پر گزشتہ کئی دنوں سے یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ اداکارہ ایشوریہ رائے کو دھوکا دے رہے ہیں اور وہ نمرت کور کے ساتھ تعلقات استوار کر چکے ہیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی جانب سے اب تک ان خبروں کی تردید نہیں کی گئی تاہم اب اداکارہ نمرت کور کی جانب سے اپنے خلاف پھیلائی جانے والی ان خبروں کیخلاف ردعمل سامنے آیا ہے۔

نمرت کا کہنا ہے کہ لوگوں کا کام ہے باتیں بنانا میں چاہے جو بھی کرلوں لوگ وہی کریں گے جو وہ چاہتے ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان تبصروں پر کان دھرنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینا بہتر سمجھتی ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے رشتے سے متعلق مختلف پوسٹ گردش کر رہی ہیں جس میں صارفین ابھیشیک بچن کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں