4

نواز شریف کیجانب سے توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ کی گاڑیوں کا ریفرنس واپس کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت کی۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل رانا عرفان عدالت پیش ہوئے۔ اور سابق وزیر اعظم کی جانب سے ریفرنس واپس کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے بعد توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب ترامیم کے بعد توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس نیب دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ اور دائرہ اختیار کو دیکھتے ہوئے توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس نیب کو واپس بھیجا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کر سکتی، مولانا فضل الرحمان

احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ اور کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اپریل میں کیس کی سماعت کے دوران نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں