6

نیشنل پارک میں لاپتہ ہوجانے والا امریکی شہری ایک ماہ بعد مِل گیا



 

امریکا میں ایک شہری ریاست واشنگٹن کے وسیع نینشل پارک میں اس وقت کھو گیا جب وہ وہاں دوڑ کی غرض سے آیا تھا اور پورے ایک مہینے تک گمشدہ رہا۔

31 سالہ رابرٹ شاک نے اپنے کتے اور محدود سامان کے ساتھ ایک چھوٹے بیگ کے ساتھ واشنگٹن کے نارتھ کاسکیڈز نیشنل پارک میں دوڑ شروع کی لیکن سالوں میں دورہ نہ کرنے اور صرف ایک پرانے نقشے سے لیس ہونے کے بعد وہ اپنا راستہ بھول گئے.

رابرٹ کی نیشنل پارک میں گمشدگی نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کو جنم دیا جس میں خاندان کے افراد، دوستوں اور حکام سبھی شامل تھے۔

تاہم 30 دن کی سخت تلاش کے بعد پیسیفک نارتھ ویسٹ ٹریل ایسوسی ایشن کے عملے نے رابرٹ کو زندہ پالیا۔ مسٹر رابرٹ پورے مہینے تک کھانے، فون سروس یا مناسب لباس کے بغیر زندہ رہے جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

پیسیفک نارتھ ویسٹ ٹریل ایسوسی ایشن نے کہا کہ رابرٹ زندہ پائے گئے لیکن ٹھیک حالت میں نہیں تھے۔ مگر وہ ناممکن مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے اور بہت زیادہ نفسیاتی دباؤ سہنے کے باوجود زندہ رہنے میں کامیاب رہے۔

مسٹر رابرٹ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا اور صرف چند دنوں کے لیے نس کے ذریعے کھانا دیا گیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں