4

ودیا بالن نے بغیر ورزش کیے وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

بھارتی فلموں کی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ بغیر ورزش کیے وزن کم کیا جاسکتا ہے تاہم اس کےلیے اپنی ڈائٹ کو جسم کے مطابق رکھنا ہوگا۔

حال ہی میں ودیا بالن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ بچپن ہی سے اپنے وزن کی وجہ سے بہت ٹرولنگ کا سامنا کرتی آئی ہیں اور انہوں نے وزن کم کرنے کےلیے بےحد ڈائٹ اور ورزش کی، تاہم وہ اب یہ نہیں سننا چاہتی تھیں کہ وہ ایک موٹی عورت ہیں۔

ودیا بالن نے اس انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے حیرت انگیز طور پر بغیر کوئی ورزش کیے ایک سال میں اپنا وزن اتنا کم کیا جو اس سے پہلے وہ کبھی نہیں کرسکیں۔

ودیا نے بتایا کہ وہ چنائی میں ایک ہیلتھ گروپ سے ملیں جس نے ان کا ڈائٹ پلان تبدیل کردیا، کیونکہ اداکارہ ویجیٹیرین ہیں اس لیے وہ ساری زندگی سبزیوں کا استعمال کرتی آئی ہیں، تاہم اس ہیلتھ گروپ نے ان سے پالک اور لوکی کا استعمال ترک کروا دیا۔

ودیا کا کہنا تھا کہ سبزیاں صحت بخش ہوتی ہیں تاہم اس میں بھی استعمال اپنے جسم کے مطابق کیا جانا چاہیے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ وہ حیران رہ گئیں جب اس ہیلتھ گروپ نے ان سے ورزش کم کرنے یہاں تک کہ جم چھوڑنے کا کہا اور بتایا کہ اتنی زیادہ ورزش کی کوئی ضرورت نہیں، صرف ڈائٹ کنٹرول کرکے بھی وزن میں کمی ممکن ہے۔

ودیا بالن کا کہنا ہے کہ اب لوگ انہیں  دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اس سے زیادہ پتلی پہلے کبھی نہیں تھیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں