3

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں آئینی ترمیم اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ستائیسویں آئینی ترمیم پر بات چیت کی گئی ، بلاول بھٹو نے 26 ویں آئینی ترمیم کو بھی تاریخی قرار دیا۔

پاکستان میں ٹیکس نیٹ ورک بڑھانا ہوگا، اشرافیہ کو بھی قربانی دینا ہوگی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے ، اب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلیں گے ، غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کیلئے26 ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہو گی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں