3

وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان2 ارب ڈالر سے زائد کی 27 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر میں موجود پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے قطر کے کردار کو سراہا۔ قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں