3

ووٹرز کو اردو زبان میں بھی بیلٹ پیپرز جاری

واشنگٹن: امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔ جس میں “قبل از ووٹنگ” کے لیے جاری کردہ بیلٹ پیپرز انگریزی کے ساتھ اردو زبان میں بھی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں کچھ علاقوں کے بزرگ اور بیمار شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پولنگ اسٹیشنز میں ’’قبل از وقت ووٹنگ‘‘ کا عمل جاری ہے۔ جہاں انگریزی زبان نہ سمجھنے والے ووٹرز کو اردو زبان میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انگریزی نہ سمجھنے والے ووٹرز کو رائے شماری کے لیے ایسے بیلٹ پیپرز کی فراہمی قانونی ضرورت ہے جسے ووٹر سمجھ سکے۔

اس قانون اور اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کو اردو میں بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر عمران خان کی رہائی کی بات میں صداقت نہیں ، امریکا

پاکستان کی قومی زبان اردو جنوبی ایشیائی ممالک میں رابطے کی زبان ہے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور برمی باشندے وغیرہ اردو بولتے ہیں۔

امریکہ میں ایسے ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اردو زبان کو بولتے، سمجھتے اور پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے شکاگو بورڈ آف الیکشنز نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں