6

پائلٹ کو دل کا دورہ پڑنے پر 69 سالہ بیوی نے جہاز بحفاظت اتار لیا

اہلیہ نے ناتجربہ کار ہونے کے باوجود طیارے کو بحفاظت اتار لیا

اہلیہ نے ناتجربہ کار ہونے کے باوجود طیارے کو بحفاظت اتار لیا

لاس ویگاس: امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کو خاتون مسافر نے کمال مہارت سے ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ لاس ویگاس میں پیش آیا جہاں 78 سالہ ایلیٹ الپر نے اپنی اہلیہ 69 سالہ یوان کنین ویلز کو لے کر لاس ویگاس سے کیلی فورنیا کے لیے اُڑان بھری تھی۔

پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد شوہر جو جہاز اُڑا رہے تھے۔ دل کا دورہ پڑنے کے باعث بے ہوش ہوگئے اور طیارہ ہچکولے کھانے لگا۔

خاتون نے اپنے اعصاب بحال رکھے اور کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔

کنٹرول ٹاور کی ہدایت پر عمل کرتے کرتے خاتون نے طیارے کی قریبی ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کرادی۔

ایئرپورٹ پر طبی عملہ پہلے سے ہی موجود تھا جس نے معائنے کے بعد پائلٹ کو مردہ قرار دیا۔

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں