2

پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے اہم خبر

محکمہ پاسپورٹ میں پاسپورٹ پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئیں اور تمام پاسپورٹ پرنٹنگ مشینیں اگلے ہفتے سے آپریشنل ہوجائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس میں ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے۔

ڈیسک ٹاپ مشینیں آپریشنل ہونے سے موجودہ پرنٹنگ کی صلاحیت دوگنی ہو جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر پاسپورٹ کے اجراء کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں