21

پاکستانی باڈی بلڈر عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے

پاکستانی باڈی بلڈر عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے۔

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں 19 اور 20 اکتوبر  کو منعقدہ عالمی مقابلے میں عبدالمجید نے مسٹر یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، مقابلے میں 42 ممالک سے باڈی بلڈرز شریک تھے۔

عبدالمجید نے اوپن ماسٹرز اور سپر ایکسٹریم کیٹیگریز میں دو گولڈ میڈلز کے ساتھ پروفیشنل باڈی بلڈر بننے کا پرو کارڈ حاصل کیا۔

عبدالمجید 2014 میں مسٹر کراچی اور 2020 میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

عبدالمجید کا کہنا تھا کہ 42 ممالک کے حریفوں کے درمیان دو گولڈ میڈل اور پرو کارڈ حاصل کرنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں، پرو کارڈ حاصل کرنا ہر باڈی بلڈر کا خواب ہوتا ہے جس کے لیے چھ ماہ سے سخت محنت کر رہا تھا۔

دبئی میں مقیم عبدالمجید کا کہنا تھا کہ انہیں ورلڈ فٹنس فیڈریشن پاکستان نے سپورٹ کیا جس کی وجہ سے انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے میں مدد ملی۔

واضح رہے کہ لاس ویگاس میں دیگر دو باڈی بلڈرز نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی جس میں سے رمیض ابراہیم نے گولڈ جبکہ دوسرے نے سلور میڈل حاصل کیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں