11

پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں طالبان حکومت شریک نہیں ہوگی

افغانستان کی طالبان حکومت نے بطور آبزرور ملک کئی شقوں کو تسلیم نہیں کیا ہے

افغانستان کی طالبان حکومت نے بطور آبزرور ملک کئی شقوں کو تسلیم نہیں کیا ہے

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اجلاس میں افغانستان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کی طالبان کی عدم شرکت کی وجہ افغانستان کا اس تنظیم کا رکن نہ ہونا تھا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی اور اس نے بطور ایس سی او چیئر طالبان حکومت کی شرکت میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں۔

افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن تو نہیں البتہ 7 جون 2012 سے بطور آبزرور ریاست کے شامل ہے تاہم 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے غیر فعال ہے۔

تاحال طالبان حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ سابق افغان حکومتوں کے معاہدے کی اکثر شقوں کو تسلیم نہیں کیا اور جب تک طالبان ایسا نہ کرلیں ان کی شرکت ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں 2 ممالک افغانستان اور منگولیا میں بطور آبزرور شامل ہیں اور صرف منگولیا کو مدعو کیا گیا ہے۔

 

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں