13

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بیوروکریسی میں اہم تبدیلیوں کا امکان

  کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی بیوروکریسی میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز عثمان واہلہ کو ان کے عہدے سے تبدیل کیا جارہا ہے، بورڈ سربراہ کو عثمان واہلہ کے خلاف نامناسب رویے کی شکایات ملی ہیں جس پر محسن نقوی  عثمان واہلہ سے خوش نہیں اور  انہوں نے اس عہدہ کے لیے موزوں ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز کی تلاش کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

نیا ڈائریکٹر آپریشنز کوئی سابق کرکٹر بھی ہوسکتا ہے، عثمان واہلہ کے حوالے سے حال ہی میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے سابق ایڈوائزر اور سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا اسامہ میر کے این او سی ایشو پر اختلاف بھی سامنے آیا ہے جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔

دوسری جانب بورڈ عامر میر کو بھی باقاعدہ کوئی جاب آفر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، عامر میر اس وقت وزیر اطلاعات پنجاب تھے جب محسن نقوی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے فرائض نبھا رہے تھے۔

محسن نقوی بورڈ کے دوسرے اہم عہدوں پر بھی نئے لوگوں کو لانے کے خواہشمند ہیں اور ان کی پہلی ترجیح سابق کرکٹرز کو باگ دوڑ سونپنا ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں